UM Tax & Biz Consultants

Directions

UM Tax & Biz Consultants UM Tax & Biz provide consultancy services on company set up, taxation (Personal & Corporate)

06/06/2026

The Federal Board of Revenue (FBR) is set to assign its field formations a tax collection target of Rs92 billion through enhanced audits of taxpayers during the 2026–27 fiscal year, as part of enforcement measures worth Rs700 billion to be announced in the upcoming federal budget. Official sources told Business Recorder that the FBR has finalised estimates from different enforcement measures to be taken during 2026-27.

06/06/2026

بڑی خبر! وفاقی حکومت کا تقریباً 35 لاکھ چھوٹے تاجروں کیلئے ٹیکس نظام میں آسانی اور سہولت کا اعلان

چھوٹے تاجروں پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کے لیے "فکسڈ ٹیکس اسکیم" متعارف کرا دی

اس اسکیم سے مستفید ہونے کے لیے دوکان دار کو نقد 25 ہزار روپے جمع کرانا ہوگا

اسکیم حاصل کرکے دوکان دار مال فروخت پر صرف 1 فیصد فکسڈ ٹیکس ادا کرے گا

اس سہولت سے فائدہ اٹھانے والے چھوٹے تاجروں کا آڈٹ نہیں کیا جائے گا

نوٹ: ریڑی، ٹھیلے والوں کا اس اسکیم سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔۔۔

06/06/2026

PSX: NCCPL کا نیا نوٹس - کیپیٹل گین ٹیکس CGT + سپر ٹیکس ST اپڈیٹ

تاریخ: 5 جون 2026 | نوٹس نمبر: NCCPL/CM/JUNE-26/05

اہم تبدیلی کیا ہوئی؟
فیڈرل کورٹ آف پاکستان کے 27 مئی 2026 کے آرڈر کی روشنی میں NCCPL نے CGT + Super Tax کا حساب بدل دیا ہے۔

نئے رولز - سمپل الفاظ میں:

1. سپر ٹیکس ST اب صرف اسی صورت لگے گا جب CGT بنے
پہلے: نقصان/Zero CGT پر بھی ST کٹ جاتا تھا
اب: اگر ہولڈنگ پیریڈ کی وجہ سے CGT صفر ہے تو ST بھی صفر ہو گا۔ ST نہیں کٹے گا

2. الگ الگ کٹوتی
CGT اور ST اب الگ الگ حساب ہوں گے۔ ایک کا دوسرے سے تعلق نہیں

3. پرانے ٹیکس کی ایڈجسٹمنٹ نہیں ہو گی
اگر اس سال 2026 میں پہلے کسی سے اضافی CGT کٹ گیا ہے تو NCCPL ابھی ایڈجسٹ نہیں کرے گا۔ اضافی ٹیکس ریفنڈ کے لیے ٹیکس ریٹرن فائل کرنا پڑے گا

4. سال کے آخر پر فائنل حساب
یہ سارے ایڈجسٹمنٹ پورے ٹیکس سال 2026 کے آخر میں فائنل ٹیکس حساب لگاتے وقت لگائے جائیں گے

آپ پر کیا اثر پڑے گا؟
فائدہ: اگر آپ شارٹ ٹرم میں نقصان پر بیچ رہے ہو یا 1 سال سے زیادہ ہولڈ کر کے CGT فری ہو، تو اب بروکریج ST بھی نہیں کاٹے گا۔ پہلے ST کٹ جاتا تھا۔

مثال: آپ نے 100 روپے کا شیئر لیا، 90 پر بیچا۔ CGT = 0۔ اب ST = 0 بھی۔ پہلے 10% ST کٹ جاتا تھا۔

نوٹ: جن کا CGT بنتا ہے ان پر ST پرانے ریٹ سے ہی لگے گا۔

06/06/2026
ملک بھر کے چھوٹے دکانداروں کے لئے فکسڈ ٹیکس سکیم کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کا مقصد پاکستان میں ٹیکس نیٹ بڑھاناہے۔ حکومت ...
06/06/2026

ملک بھر کے چھوٹے دکانداروں کے لئے فکسڈ ٹیکس سکیم کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کا مقصد پاکستان میں ٹیکس نیٹ بڑھاناہے۔ حکومت یہ سکیم تاجر اور دکاندار تنظیموں کے نمائندوں کی مشاورت اور ان کے مطالبے پر لائی ہے۔ 20 کروڑ یا اس سے کم سالانہ فروخت والے دکاندار اس سکیم کا حصہ بن سکتے ہیں جس کے تحت دکاندار اپنی آمدن پر ایک فیصد فکسڈ ٹیکس ادا کریں گے۔ دکاندار ودہولڈنگ ٹیکس بھی ایڈجسٹ کر اسکیں گے البتہ یہ شرط لاگو ہوگی کہ گوشوارہ جمع کراتے وقت کم از کم 25 ہزار روپے نقد جمع کرانے ہوں گے۔ اُردو اور علاقائی زبانوں میں ایک صفحے کا فارم بنایا گیا ہے جو سادہ موبائل ایپ کے ذریعے بھی جمع کرایا جا سکے گا۔ سکیم کا حصہ بننے والے دکاندار کو ایف بی آر کی طرف سے رجسٹریشن پلیٹ ملے گی جو وہ اپنی دکان کے باہر آویزاں کرے گا۔ اس پلیٹ کی موجودگی میں کوئی ٹیکس اہلکار جانچ پڑتال کے لیے دکان میں داخل نہیں ہوسکے گا۔ سکیم کا اُردو میں سادہ فارم، ایف بی آر کی پلیٹ اور اس سکیم کی دیگر تفصیلات ٹویٹ کے ساتھ پیش خدمت ہیں۔

ہوٹل ریسٹورنٹ اور بیوٹی سیلون کے لیے اب ضروری قرار دیا گیا ہے کہ وہ 14 دن کے اندر اندر کیو آر کوڈ QR Code کو  نمایاں جگہ...
10/02/2026

ہوٹل ریسٹورنٹ اور بیوٹی سیلون کے لیے اب ضروری قرار دیا گیا ہے کہ وہ 14 دن کے اندر اندر کیو آر کوڈ QR Code کو نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور اس سے وصولیاں کریں ۔ نقد کیش کی اب حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے ۔ معیشت کو ڈیجیٹل بنایا جا رہا ہے ۔

Address

Islamabad
04403

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when UM Tax & Biz Consultants posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share