Najeeb & Co Law Associate

Call Contact the business

Najeeb & Co Law Associate Tax Consultant
Return Filling, Wealth Statement FBR, SECP , SRB
New Registration, Modification, Individual,AOP and Companies

19/10/2026

تمام ٹیکس کنسلٹینٹ دوست
جو میری فرینڈلسٹ میں ہیں، آپ سب سے گزارش ہے کہ کسی بھی صورت میں، کسی بھی حالات میں، کسی کلائنٹ کی پانچ سال سے پرانی ویلتھ اسٹیٹمنٹ وائٹ منی بڑھانے کیلئے بنا پرمیشن کے بالکل بھی ریوائز نہیں کرنی۔

لوگ اپنی حقیقی آمدنی اور لائف اسٹائل کے مطابق اپنی ٹیکس ریٹرن میں آمدنی نہیں دکھاتے تاکہ ٹیکس نہ دینا پڑے لیکن اس طرح سے نان۔ٹیکس۔پیڈ انکم چونکہ ان کے پاس جمع ہوتی رہتی ہے اور پھر کسی جگہ پر چانس کا سودا دیکھ کے انویسٹمنٹ کر بیٹھتے ہیں جو ویلتھ میں ایڈجسٹ نہیں ہو پاتی، پھر اس طرح کی حرکتیں کرتے ہیں کہ پانچ دس سال پیچھے سے ملبہ ڈال کے لے آؤ اور کرنٹ انویسٹمنٹ کو پاسٹ سیونگ سے جسٹیفائی کر لو۔

پنجاب کے ایک سینئیر وکیل صاحب جو وہاں کی ٹیکس بار کے اعلیٰ عہدیداروں میں سے بھی ہیں ان کو ڈی۔جی آئی۔اینڈ۔آئی لاہور نے اسی الزام کے تحت گرفتار کروا لیا ہے کہ ایسے کسی فراڈ میں ان کے دفتر کا انٹرنیٹ استعمال ہوا ہے۔
۔۔۔۔۔

یہ عین ممکن ہے کہ آٹھ دس سال پہلے کسی بندے نے جب پہلی بار ریٹرن جمع کرائی ہو تو اس کام کو سیرئیس نہ لیا ہو لہذا کچھ اثاثہ دکھا دیا اور کچھ چھوڑ دیا ہو، اس وقت اتنا پتا بھی نہیں تھا کہ آگے چل کے منی ٹریل کی اہمیت کس قدر بڑھ جائے گی، خاص طور پر دو سال قبل جب سے اہلیت والا سیکشن ایڈ ہوا ہے اس کے بعد اب آپ اپنے ظاہر شدہ وسائل سے زیادہ کچھ نہیں خرید سکتے۔

ایسے بندے کو ویلتھ ریوائز کرنے کی ضرورت ہو سکتی ہے لیکن اس سلسلے میں چار باتیں ہمیشہ یاد رکھیں:

پہلی یہ کہ خاص طور پر جب کلائنٹ کی ماضی کی نان۔ٹیکس پیڈ انکم جو وہ ایڈ کرانا چاہتا ہے اس کا ثبوت کوئی نہ ہو جیسے کہ ہوم ریمیٹینس جو کسی وجہ سے نہ لکھی گئی ہو یا پاسٹ سیونگ، ان۔ڈاکومنٹڈ گفٹ یا ان۔ڈاکومنٹڈ وراثتی جائیداد یا وراثتی کیش کی وصولی اور شادی پر لاکھوں روپے کی سلامی یا شادی پر وصول شدہ قیمتی تحائف، گھڑیاں، ڈائمنڈ یا سونے کی انگوٹھی وغیرہ، یہ کبھی نہ لکھیں، کسی قیمت پر نہ لکھیں۔

دوسری اہم بات یہ کہ پرانی ویلتھ ریوائز کرتے ہوئے اس کے اخراجات کم کرتے کرتے دس بیس لاکھ بچا دیں یہ بھی ہر گز نہ کریں۔

تیسری اہم بات یہ کہ اگر پانچ سال سے قبل کا سسٹم کھلا ہوا مل بھی جائے تو بھی پانچ سال سے پرانی ریٹرن کمشنر سے پرمیشن لئے بغیر ریوائز نہ کرنا کیونکہ کسی بگ یا ایرر کی وجہ سے سسٹم اگر روک نہیں پا رہا تو قانون بہرحال آپ کو ممانعت کرتا ہے اور قانون اپنی جگہ پر اٹل ہے۔

چوتھی اہم بات یہ کہ آئرس کے پروفائل میں جو بھی لاگ۔ان ہوتا ہے اس کی آئی۔پی ٹریک اینڈ ریکارڈ ہو جاتی ہے، ایف۔بی۔آر کو پتا ہوتا ہے کہ کس بندے کا آئرس پروفائل کس بندے کے انٹرنیٹ سے آپریٹ ہوتا ہے، کون کس شہر سے کب کتنے بجے کس پروفائل میں لاگ۔ان ہوتا ہے اس کی لاگ رپورٹ بنتی ہے تاکہ فراڈ کی صورت میں ان بندوں کو ٹریس کیا جا سکے۔
۔۔۔۔۔

دو ڈھائی سال قبل کمشنر اپیلز میں میری ایک اپیل لگی ہوئی تھی، وہ میرے حق میں ہوگئی لیکن کمشنر صاحب نے کچھ مزید تفصیلات مانگ لیں تو میں ان کے پی۔اے کے پاس گیا کہ میں یہاں سے اپنی کمپنی میں لاگ۔ان کر کے نکال دیتا ہوں تو پی۔اے صاحب نے مجھے بتایا کہ یہ تو اب کرائم ہے بھائی۔

آپ کے آئرس میں اب یا تو آپ کے متعلقہ آر۔ٹی۔او کا مجاز آفیسر لاگ۔ان کر سکتا ہے یا آپ خود لاگ۔ان ہو سکتے ہیں، تیسرا بندہ قابل مواخذہ ہوگا۔
۔۔۔۔۔

جن کنسلٹینٹ حضرات کے پاس آفس ٹیم ہے ان کو بھی چاہئے کہ اپنے آئی۔ایس۔پی پروائیڈر کو بلوا کے دفتر کے ہر کمپیوٹر کی الگ الگ آئی۔پیز نوٹ کریں اور وہ جس جس کے استعمال میں ہے اس کا ریکارڈ ایک فائل میں لگائیں اور اس پر اسٹاف کے دستخط لیں، نیز ہر ٹیم ممبر کے سسٹم پر اسی سے پاسورڈ لگوائیں تاکہ کوئی دوسرا اس کا سسٹم یوز نہ کر سکے۔

ایسا بالکل ممکن ہے کہ کوئی ٹیم ممبر اپنے کسی پرائیویٹ کلائنٹ کا کام دفتر کے کمپیوٹر پر نمٹا لے اور آئی۔اینڈ۔آئی والے کسی تفتیش کے سلسلے میں سیدھے آپ کے دفتر پہنچ جائیں۔

کوئی دو تین دوست مل کے کام کر رہے ہیں اور نیٹ کسی ایک کے نام پر ہے تو بھیا تینوں کی آئی۔پی ٹریس کرا کے پیپر پر لکھیں اور اس پر تینوں کے اپنے اپنے دستخط کریں تاکہ کوئی ایک بندہ کسی فراڈ کا حصہ بنے تو باقیوں کی بچت ہو جائے۔

فائلر ہونے کے اہم فوائد۱۔ کم ٹیکس: فائلر کو مختلف مالی معاملات میں نان فائلر کے مقابلے میں بہت کم شرحِ ٹیکس ادا کرنا پڑت...
29/09/2026

فائلر ہونے کے اہم فوائد

۱۔ کم ٹیکس: فائلر کو مختلف مالی معاملات میں نان فائلر کے مقابلے میں بہت کم شرحِ ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے۔

۲۔ پراپرٹی خریدنے پر کم ٹیکس: پچاس ملین روپے تک کی پراپرٹی خریدنے پر فائلر کی شرح 1.5 فیصد جبکہ نان فائلر کی 10.5 فیصد ہے۔

۳۔ پراپرٹی فروخت کرنے پر کم ٹیکس: پچاس ملین روپے تک کی پراپرٹی فروخت پر فائلر کی شرح 2.5 فیصد جبکہ نان فائلر کی 11.5 فیصد ہے۔

۴۔ گاڑی کی رجسٹریشن پر کم ٹیکس: فائلر کو گاڑی کی رجسٹریشن پر نان فائلر کے مقابلے میں بہت کم ودہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے۔

۵۔ گاڑی کی منتقلی پر کم ٹیکس: گاڑی اپنے نام منتقل کرواتے وقت فائلر کو کم ودہولڈنگ ٹیکس کا فائدہ ملتا ہے۔

۶۔ بینک منافع پر کم ٹیکس: فائلر کو بینک سے حاصل ہونے والے منافع پر نسبتاً کم ٹیکس کٹوتی کا فائدہ ملتا ہے۔

۷۔ نقد رقم نکلوانے میں فائدہ: فائلر کو بینک سے نقد رقم نکلوانے پر نان فائلر کے مقابلے میں بہتر ٹیکس شرح کا فائدہ ملتا ہے۔

۸۔ شیئرز کی فروخت پر کم ٹیکس: سیکیورٹیز کے کیپیٹل گین پر فائلر کو کم ودہولڈنگ ٹیکس کی سہولت ملتی ہے۔

۹۔ منافعِ حصص پر کم ٹیکس: فائلر کو بعض منافعِ حصص پر نان فائلر کے مقابلے میں کم ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے۔

۱۰۔ پرائز بانڈ پر کم ٹیکس: پرائز بانڈ کی انعامی رقم پر فائلر کے لیے کم ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح ہوتی ہے۔

۱۱۔ زائد ٹیکس کی واپسی: فائلر پہلے سے کٹے ہوئے زائد قابلِ واپسی ٹیکس کا دعویٰ کر سکتا ہے۔

۱۲۔ مضبوط ٹیکس ریکارڈ: فائلر ہونے سے آمدن اور اثاثوں کا باقاعدہ ٹیکس ریکارڈ قائم رہتا ہے۔

۱۳۔ مالی معاملات کی دستاویز بندی: باقاعدہ ریٹرن اور دولت کے گوشوارے سے آمدن اور اثاثوں کی قانونی دستاویز بندی بہتر ہوتی ہے۔

۱۴۔ فعال ٹیکس دہندہ فہرست میں شمولیت: ریٹرن فائل کرنے سے شرائط پوری ہونے پر نام فعال ٹیکس دہندہ فہرست میں شامل ہو سکتا ہے، جس سے فائلر کے مختلف ٹیکس فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

۱۵۔ بڑی مالی بچت: پراپرٹی اور دیگر بڑی مالی ٹرانزیکشنز میں فائلر اور نان فائلر کی شرحوں کا فرق بعض معاملات میں لاکھوں روپے کی بچت پیدا کر سکتا ہے۔

سورس ۔ ایف بی آر
فائلر بننے یا اپنی انکم ٹیکس ریٹرن فائل اور گوشوارے جمع کروانے کے لئے ھماری ماھرانہ اور پروفیشنل سروسز حاصل کرنے کے لئے
کال اور واٹس ایپ نمبر

0333-7559758
0300-3412719

ان تین لوگوں سے کبھی فائلر مت ہوں!1- پراپرٹی ڈیلر/وثیقہ نویس 2- پٹواری3- بینک منیجر اپنی ریٹرن ہمیشہ کسی ماہر ٹیکس کنسلٹ...
20/09/2026

ان تین لوگوں سے کبھی فائلر مت ہوں!
1- پراپرٹی ڈیلر/وثیقہ نویس
2- پٹواری
3- بینک منیجر
اپنی ریٹرن ہمیشہ کسی ماہر ٹیکس کنسلٹنٹ سے کروائیں اور ٹیکس کے معاملات میں احتیاط کریں
NajeeB & Co Law Associate Tax Consultant
CONTACT: 03337559758
03003412719


انکم ٹیکس ریٹرن 2026: آخری 12 دن باقی!انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت جن افراد پر ریٹرن جمع کروانا لازم ہے، وہ آخری دنوں ک...
18/09/2026

انکم ٹیکس ریٹرن 2026: آخری 12 دن باقی!

انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت جن افراد پر ریٹرن جمع کروانا لازم ہے، وہ آخری دنوں کے رش اور سسٹم کی خرابی سے بچنے کے لیے 30 ستمبر سے پہلے اپنی ریٹرن لازمی فائل کریں۔

کن افراد کے لیے ریٹرن فائل کرنا ضروری ہے؟

تمام تنخواہ دار ملازمین (Salaried Persons)
تمام چھوٹے بڑے کاروباری حضرات اور تاجر
وہ تمام مالکان جن کے نام پر پراپرٹی یا گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں
وہ تمام شہری جو بینک سے کیش لین دین یا بیرون ملک سفر کرتے ہیں

⚠️ اہم تنبیہ:
30 ستمبر کے بعد اگر آپ کو سال کے دوران کبھی بھی جائیداد کی رجسٹری یا دیگر قانونی امور کے لیے ایکٹو ٹیکس پیئر (ATL) بننا پڑا، تو جرمانے کے طور پر 25,000 روپے اضافی فیس ادا کرنا ہوگی۔

آج ہی اپنی ریٹرن فائل کروائیں اور اضافی مالی بوجھ سے بچیں۔

Hurry up!!!
17/09/2026

Hurry up!!!

“یہ تصویر محض طنز نہیں بلکہ ایک سنجیدہ سوال کی علامت ہے۔ ٹیکس دہندہ ریاست کا شراکت دار ہے، مریض نہیں کہ اسے مسلسل نوٹس، ...
12/09/2026

“یہ تصویر محض طنز نہیں بلکہ ایک سنجیدہ سوال کی علامت ہے۔ ٹیکس دہندہ ریاست کا شراکت دار ہے، مریض نہیں کہ اسے مسلسل نوٹس، آڈٹ، جرمانوں اور ریکوری کے دباؤ میں نچوڑا جاتا رہے۔ قانون کی عملداری ضروری ہے، مگر اسی قدر ضروری ہے کہ taxpayer کے قانونی حقوق، due process، مناسب سماعت اور کاروباری تسلسل کا بھی تحفظ کیا جائے۔ ٹیکس نظام کا مقصد کاروبار کو زندہ رکھ کر ریونیو پیدا کرنا ہونا چاہیے، نہ کہ ایسی compliance پیدا کرنا جو خود کاروبار کی سانس روک دے۔ مضبوط ریاست وہ ہے جہاں FBR اور taxpayer ایک دوسرے کے مخالف نہیں بلکہ قانون کے اندر رہتے ہوئے شراکت دار ہوں۔”

میر نجیب اللہ جوکیو
ایڈووکیٹ ہائی کورٹ
خزانچی، لاڑکانہ ڈٹیکس بار ایسوسی ایشن

ایک صاحب نے حال ہی میں رابطہ کیا اور بتایا کہ وہ اپنی انکم ٹیکس ریٹرن ایک شخص سے صرف 1,000 روپے میں فائل کرواتے رہے۔اب ا...
10/09/2026

ایک صاحب نے حال ہی میں رابطہ کیا اور بتایا کہ وہ اپنی انکم ٹیکس ریٹرن ایک شخص سے صرف 1,000 روپے میں فائل کرواتے رہے۔
اب انہیں 4,33,000 روپے کے ٹیکس سے متعلق نوٹس کا سامنا ہے۔
یہ واقعہ ایک اہم سبق ہے:
ہزاروں روپے کی وقتی بچت بعض اوقات لاکھوں روپے کے مالی نقصان اور قانونی پیچیدگیوں کا سبب بن سکتی ہے۔
انکم ٹیکس ریٹرن صرف ایک فارم بھرنے کا نام نہیں۔ درست ٹیکس پروفائلنگ، آمدن اور اثاثوں کی قانونی پوزیشن، ویلتھ اسٹیٹمنٹ، بینکنگ معاملات اور متعلقہ ٹیکس قوانین کو سمجھنا انتہائی ضروری ہے۔
سستی فیس دیکھ کر فیصلہ کرنے کے بجائے پیشہ ورانہ مہارت، قانونی سمجھ بوجھ اور ذمہ دارانہ مشاورت کو ترجیح دیں۔
نوٹس موصول ہونا ہر صورت میں حتمی ٹیکس ذمہ داری ثابت نہیں کرتا، لیکن بروقت اور درست قانونی جواب دینا انتہائی ضروری ہوتا ہے۔
اصل نوٹس سے متعلق حساس اور ذاتی معلومات کو حذف/چھپا کر آگاہی کے مقصد کے لیے شیئر کیا جا رہا ہے۔

24/08/2026

رجسٹری کے لیے دستی فائلر نہ بنے ۔ ہمیشہ اپنی ٹیکس ریٹرن ماہر ٹیکس کنسلٹنٹ سے کروائیں!!

Taxes build the nation; your contribution counts.
13/08/2026

Taxes build the nation; your contribution counts.

11/08/2026

اگر ٹیکس کنسلٹنٹس اتنے ہی "Redundant" ہیں تو AI سے تمام ٹیکس ریٹرنز تیار کروا لیں—مسئلہ ہی ختم!

اگر چیئرمین صاحب کو اپنے ادارے اور نظام پر اتنا ہی زعم ہے تو ٹیکس کنسلٹنٹس کو نشانہ بنانے کے بجائے انہیں مکمل طور پر سائیڈ لائن کر دیں اور AI کے حوالے کر دیں پورا ٹیکس نظام۔

پھر معلوم ہوگا کہ ریٹرن فائل کرنا صرف چند خانے پُر کرنے کا نام نہیں؛ قانون سمجھنا، حقائق جانچنا، ذمہ داری لینا اور ٹیکس گزار کے مفاد کا تحفظ کرنا بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔

جن پروفیشنلز کو آج "Redundant" کہہ کر تحقیر کی جا رہی ہے، انہی کے کندھوں پر ٹیکس کمپلائنس کا بڑا حصہ کھڑا ہے۔

اور اگر واقعی ہم اتنے ہی غیر ضروری ہیں تو ہمیں بدنام کرنے کے بجائے ختم ہی کر دیں—پھر AI کو بھی بتا دیں کہ FBR کا پرفیکٹ نظام بھی وہی چلائے!

Address

Near Chandka Pull Al-Mansoor Hotel &Shopping Mall Near Chanka Pull
Larkana Lines
77150

Opening Hours

Monday 10:00 - 14:00
18:00 - 21:00
Tuesday 10:00 - 14:00
18:00 - 21:00
Wednesday 10:00 - 14:00
18:00 - 21:00
Thursday 10:00 - 14:00
18:00 - 21:00
Friday 10:00 - 13:00
18:00 - 21:00
Saturday 10:00 - 14:00
18:00 - 21:00
Sunday 18:00 - 21:00

Telephone

+923337559758

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Najeeb & Co Law Associate posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Najeeb & Co Law Associate:

Shortcuts

Share