Tax Skills

Tax Skills

Share

Tax Skills provide Practical knowledge of Taxation, Accountancy, Management, Corporate, Audit, Risk

31/12/2024
22/08/2024

فائلر اور این ٹی این کیا ہے؟
فائلر کیسے بنتے ہیں اور اس کے لیے کیا چیزیں چاہئیں ہوتی ہیں۔

فائلر بننے کے لیے سب سے پہلے نیشنل ٹیکس نمبر (NTN) بنتا ہے۔ این ٹی این (NTN) بنانے کے لیے درج ذیل چیزیں درکار ہیں .
1 ۔ قومی شناختی کارڈ

2 ۔ فون نمبر

3۔ ای میل ایڈریس (E.Mail)

4 ۔ گھر کا ایڈریس

نوٹ:- خالی این ٹی این (NTN) بنانے سے فائلر نہیں بنتا۔ این ٹی این بنانے کے بعد آپ کو ٹیکس ریٹرنز جمع کروانی ہوتی ہیں ۔ ٹیکس ریٹرنز کیسے جمع ہوتی ہیں ۔ ٹیکس ریٹرنزجمع کروانے کے لیے درج ذیل معلومات درکار ہیں۔

سیلری پرسن (salary person) جس سال کی ریٹرن فائل کرنی بو

1.سیلری سلیس 1 جولائی2023 تا 30 جون2024
2.بینک اکاؤنٹ سٹیٹمنٹ 1 جولائی2023 تا 30 جون2024

3.اثاثہ جات کی تفصیل مثلاً گھر، گاڑی زیور ، و غیره

(Buisness person) بزنس پر سن

1.بزنس انكم 1 جولائی2023 تا 30 جون2024

2.اثاثہ جات کی تفصیل مثلاً گھر، گاڑی زیور وغیره

3.بینک اکاؤنٹ سٹیٹمنٹ 1 جولائی2023 تا 30 جون2024

ریٹرنز فائل کرنے کے بعد سٹیٹس ایکٹو کروانے کے لیے ATLکا چالان بنتا ہے اسے ادا کرنے کے بعد سٹیٹس ایکٹو ہوتا ہے۔

نوٹ: اس کے علاوہ اگر آپکا کوئی سورس آف انکم ہیں مثلا زراعت فارن انکم قارن ریمیئنس انشورنس پالیسی وغیرہ بھی بتانا ضروری ہیں۔

نوٹ: اپنی ٹیکس ریٹرنز جمع کرواتے وقت اس چیز کا خاص خیال رکھیں کہ آپکا تمام ڈیٹا صحیح درج کیا گیا ہیں یا نہیں اور پروفیشنلز کو بائیر کریں تاکہ مستقبل میں FBR کے نوٹسز سے بچیں۔

22/06/2024

فائلر بننے کے فوائد/ نقصانات /
فائلر کون بن سکتا ہے

👈 فوائد NTN / فائلر
1-پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹیکس کی بچت۔۔۔۔
2-بینک سے رقم نکلوانے پر ٹیکس کی بچت (زیرو ٹیکس)
3-گاڑیوں کی خریدوفروخت پر ٹیکس کی بچت۔۔
4-سرکاری ملازمین کے لیے اضافی ڈیوٹیز میں بیس کی بجائے دس فیصد ٹیکس کٹوتی مثلا
بورڈ کی امتحانی ڈیوٹیز، اوپن یونیورسٹی ٹیوٹرشپ، الیکشن، مردم شماری اور دیگر ڈیوٹیز
5-ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے انٹرنیشنل پیمنٹ پر ٹیکس کی بچت ۔۔
6- بجلی کے بل میں انکم ٹیکس صفر
7-قومی سیونگ سرٹیفیکٹ اور پرائز بانڈ پر ٹیکس کی بچت ۔۔
8-کاروبار کو رجسٹرڈ کرواکر قانونی دائرے کار لانے پر فوائد حاصل کیجئیے ۔۔
9-بینک میں کاروباری اکاونٹ کھلوانے میں آسانی ۔۔
10-کمرشل ptcl بجلی ،گیس ، میٹر لگوانے میں آسانی ۔۔11-گورنمنٹ ٹھیکے لینے پر فائلر ہونا شرط۔
12-چیمبر اف کامرس کے ممبر کے لئیے فائلر ہونا ضروری ۔۔
13-کرائے داری انکم پر مالک کو ٹیکس کی بچت ۔۔
14-رئیل اسٹیٹ ،جیولرز ،وکلاء کیلئے DNFBP سرٹیفیکٹ کا اجراء ۔۔
15-فری لانسرز'اور آی ٹی سے وابستہ افراد کے لئیے ٹیکس کی چھوٹ ۔۔
16-اوورسیز پاکستانیوں کے لئیے فائلر کی صورت میں تیکس میں بھی رعایت ۔۔
17-پراپرٹی کی خریداری پر نان فائلر کے لئے لمٹ کی شرط۔
دیگر بے شمار فوائد

👈 نقصانات
ٹیکس فائلر بننے کا نقصان کوئی نہیں۔
بعض لوگ سمجھتے ہیں اگر ہم ٹیکس فائلر بن جائیں تو ہمیں اضافی ٹیکس دینے پڑیں گے۔
ٹیکس تو وہی ہے جو آپ کی سیلری سے کٹ رہا ہے پہلے ہی۔ صرف آپ نے فائلر بن کر اپنی ریٹرن میں یہ بتانا ہے کہ میں نے سالانہ اتنا ٹیکس گورنمنٹ کو ادا کر دیا ہے۔ چونکہ آپ نے ٹیکس پہلے ہی ادا کر دیا۔ اس لیے آپ کو ڈیلی لائف میں ٹیکس کی بچت ملتی یے۔

👈 ٹیکس فائلر کون بن سکتا ہے؟
کوئی بھی پاکستانی شناختی کارڈ ہولڈر ٹیکس فائلر بن سکتا ہے۔ خواہ اس کی آمدنی صفر ہی کیوں نہ ہو۔
لیکن

جن کی ماہانہ گراس تنخواہ/آمدنی 50 ہزار سے زیادہ ہے۔ ان کے لیے فائلر بننا لازمی ہے۔ ورنہ قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔
اساتذہ کرام کے لیے خصوصی رعایت۔
گھر بیٹھے فائلر بننے کیلئے رابطہ کریں .

Whatsapp : 03174669747

Want your business to be the top-listed Accountant in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Tax Office Nabha Road Lahore
Lahore
54000