15/05/2026
شکریہ پی ایس ایف
قانون کے میدان میں ایک نئے سفر کا آغاز ✨
پی ایس ایف منہاج یونیورسٹی کے صدر وسیم تاڑر صاحب کو اپنا لا فرم اور لا ایسوسیئیٹس آفس شروع کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔
آج پی ایس ایف پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری سبطِ حسن اور پی ایس ایف لاہور سٹی کے انفارمیشن سیکرٹری صداقت علی صدو نے ان سے ملاقات کر کے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دعا ہے کہ یہ نیا سفر کامیابی، عزت اور انصاف کی نئی مثال بنے۔ ⚖️🤝
15/05/2026
استاد محترم بھائی زبیر طاہر ایڈووکیٹ، شہریار طاہر خان ایڈووکیٹ( اسسٹنٹ مینیجر پراسیکیوشن PERA )، محمد عزیر طاہر اور زوہیب بھائی کی تارڑ اینڈ ایسوسی ایٹس ٹیکس لاء فرم آمد کا شکریہ۔ آفس کی مبارکباد دی اور دعاؤں سے نوازا۔
Adv Muhammad Zubair Tahir
Shehr-Yar Khan Adv
10/07/2025
تمام ٹیکس دہندگان کے لیے اہم پیغام 🔔
اگر آپ فائلر بننے کا ارادہ رکھتے ہیں تو براہِ کرم ان سستے اور غیر تربیت یافتہ افراد سے بچیں جو صرف ,2000 یا 2500 روپے میں ریٹرن فائل کرنے کی پیشکش کرتے ہیں۔ یہ لوگ عموماً ٹیکس قوانین کا محدود علم رکھتے ہیں۔ وہ صرف آپ کی بنیادی معلومات لگا کر ریٹرن فائل کرتے ہیں اور آپ کا نام ATL (ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ) میں شامل کروا دیتے ہیں۔ آپ خوش ہو جاتے ہیں کہ اب آپ فائلر بن گئے — لیکن حقیقت میں یہ آدھا سچ ہے۔
ایک پیشہ ور ٹیکس کنسلٹنٹ کا کام بالکل مختلف اور سنجیدہ انداز میں ہوتا ہے۔ وہ:
✅ آپ کی مکمل مالی و آمدنی کی تفصیلات لیتا ہے
✅ آپ کی معلومات کو FBR کے MIS (مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم) سے چیک کرتا ہے
✅ ریٹرن کو درست طریقے سے متعلقہ ہیڈز اور سیکشنز میں ایڈجسٹ کرتا ہے
✅ تمام ٹیکس قوانین کے مطابق فائل تیار کرتا ہے — تاکہ آڈٹ یا جرمانے کا خطرہ کم ہو
جن افراد نے سستے اور شارٹ کٹ طریقے سے "فائلر" بننے کی کوشش کی ہے، ان کو مشورہ ہے کہ وہ کسی پروفیشنل کنسلٹنٹ سے اپنی فائل کا آڈٹ کروائیں۔ آپ کو اندازہ ہوگا کہ فائل میں کتنی غلطیاں یا غلط کلاسیفیکیشنز موجود ہیں، جو بعد میں نقصان کا باعث بن سکتی ہیں۔
اگر آپ کا کیس آڈٹ کے لیے منتخب ہو گیا — تو آپ کو نوٹسز یا جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اور تب یہی لوگ جو شروع میں پروفیشنل کی فیس سے بچ رہے تھے، انہی ماہرین کے پاس دوڑتے ہوئے آئیں گے کہ:
"یہ نوٹس آگیا، اب کیا کریں؟"
👉 تو براہِ کرم: آغاز سے ہی کسی ماہر اور رجسٹرڈ ٹیکس کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کریں۔
اور یاد رکھیں: اپنے کنسلٹنٹ سے کہیں کہ وہ آپ کا FBR پورٹل پر اپنے کلائنٹ کے طور پر ربط (link) کریں — تاکہ FBR کو علم ہو کہ آپ کی فائل کسی ذمہ دار اور مستند ماہر کے ذریعے ہینڈل ہو رہی ہے۔
اس سے آپ کی ساکھ اور کمپلائنس بہتر ہوتی ہے۔
06/07/2025
مختلف قسم کے ٹیکسز کی شرح اور ان کے سیکشنز