Excise, Taxation and Narcotics control Department sindh info

Excise, Taxation and Narcotics control Department sindh info

Share

This page is created only for information i.e. regarding Excise, Taxation & Narcotics Department, The Department has been entrusted with two functions i.e.

The Excise,Taxation & Narcotics Department is the main revenue collecting agency of the Government of Sindh which plays a paramount role in resource mobilization. Tax collection and Narcotics suppression. It has the exclusive authority of issuance & administering the intoxicating liquor and other intoxicating licenses. In the province of Sindh following Taxes are being levied and collected through

14/08/2026

صوبائی وزیر ایکسائز سندھ مکیش کمار چاولہ کا پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی پر پیغام

مکیش کمار چاولہ کی پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی پر دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو مبارکباد

آج 14 اگست 1947 کے دن قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں پاکستان ایک آزاد ملک کی حیثیت سے دنیا کے نقشے پر ابھرا، مکیش کمار چاولہ

پاکستان کے قیام میں لاکھوں افراد نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے، مکیش کمار چاولہ

آج پاکستان کی تعمیر و ترقی اور روشن مستقبل کے لیے قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار پر عملدرآمد کی ضرورت ہے، مکیش کمار چاولہ

قائد اعظم ایک ایسا پاکستان چاہتے تھے جہاں اقلیتوں کو بھی تحفظ فراہم کیا جائے، مکیش کمار چاولہ

قائد اعظم پاکستان میں بسنے والی تمام اکائیوں کو پھولوں کے ایک گلدستے کی مانند یکجا دیکھنا چاہتے تھے، مکیش کمار چاولہ

آج 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر ہم پاکستان کی بقاء و سلامتی کا عہد کرتے ہیں، مکیش کمار چاولہ

ہمارا مقصد پاکستان کو اندرونی و بیرونی طور پر مضبوط و مستحکم بنانا ہے، مکیش کمار چاولہ

وہ دن دور نہیں جب دنیا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان کو تیزی سے ترقی کرتے ہوئے دیکھے گی، مکیش کمار چاولہ

جاری کردہ

شبیر علی بابر
افسر تعلقات عامہ
صوبائی وزیر ایکسائز ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ

05/08/2026

گاڑیوں کی رجسٹریشن اور انشورنس نظام تبدیل، نئے قواعد کی منظوری

05/08/2026
05/08/2026

سندھ کابینہ نے محکمہ ایکسائز کی گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹیکس اور انشورنس نظام میں اصلاحات کی تجاویز منظور کر لیں
کراچی / وزیراعلیٰ ہاؤس / 5 اگست 2026ء بمطابق 21 صفر المظفر 1448ھ

*وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس*

اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف عباس اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران نے شرکت

سندھ کابینہ اجلاس میں طرزِحکمرانی، عوامی انتظام، انفراسٹرکچر، تعلیم، صحت، محنت کشوں کی فلاح اور معاشی اصلاحات سے متعلق 20 سے زائد نکات پر غور

سندھ کابینہ نے محکمہ ایکسائز کی گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹیکس اور انشورنس نظام میں اصلاحات کی تجاویز منظور کر لیں

سندھ کابینہ نے آف روڈ اور تباہ شدہ گاڑیوں کی ڈی رجسٹریشن پالیسی کی منظوری دے دی

تباہ، مستقل ناقابلِ استعمال یا سسٹم سے خارج گاڑیوں کے مالکان 30 ستمبر 2026ء تک تحریری اعلامیہ جمع کرانے کے پابند ہوں گے

جولائی 2010ء سے ٹیکس ادا نہ کرنے اور اعلامیہ جمع نہ کرانے والی گاڑیوں کو آف روڈ تصور کیا جائے گا

غیر ادا شدہ واجبات رکھنے والی آف روڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن 30 روز بعد معطل کر دی جائے گی

واجبات کی مسلسل عدم ادائیگی پر 60 روز بعد گاڑی کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی

وزیراعلیٰ سندھ نے گاڑیوں کے رجسٹریشن نظام کو مزید شفاف اور مؤثر بنانے کی منظوری دے دی

سندھ کابینہ نے لائسنس یافتہ موٹر ڈیلرز کے لیے ہولڈنگ پیریڈ ریلیف کی بھی منظوری دے دی

موٹر ڈیلرز دوبارہ فروخت کے لیے حاصل کی گئی گاڑیاں فوری رجسٹریشن کے بغیر اپنے پاس رکھ سکیں گے

موٹر ڈیلرز کے لیے ابتدائی ہولڈنگ مدت چھ ماہ مقرر، دو مرتبہ تین، تین ماہ کی توسیع ممکن ہوگی، بریفنگ

موٹر ڈیلرز کے لیے گاڑی رکھنے کی مجموعی مدت 12 ماہ سے زیادہ نہیں ہوگی، سندھ کابینہ کا فیصلہ

ہولڈنگ پیریڈ کے دوران فی گاڑی صرف 100 روپے رپورٹنگ فیس ادا کرنا ہوگی، کابینہ کو آگاہی

ہولڈنگ پیریڈ کے دوران موٹر ڈیلر کا لائسنس مؤثر رکھنا لازمی ہوگا، کابینہ اجلاس میں بریفنگ

سندھ کابینہ نے موٹر تھرڈ پارٹی انشورنس (MTPI) کے تسلسل سے متعلق اہم اصلاحات منظور کر لیں

گاڑی کی ملکیت تبدیل ہونے پر بھی موجودہ موٹر تھرڈ پارٹی انشورنس اپنی مدت مکمل ہونے تک برقرار رہے گی، کابینہ کا فیصلہ

نئی پالیسی سے ایک ہی گاڑی کے لیے دوبارہ انشورنس کرانے کی ضرورت ختم ہو جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ

انشورنس اصلاحات سے گاڑی خریدنے والوں کے غیر ضروری اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی، وزیراعلیٰ سندھ

موٹر تھرڈ پارٹی انشورنس سے متعلق اصلاحات کو ایس ای سی پی، سی ڈی سی اور انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی اصولی حمایت حاصل ہے، بریفنگ

وزیراعلیٰ سندھ نے عوامی سہولت، شفافیت اور بہتر انتظامی نظام کے لیے اہم اصلاحات کی منظوری دے دی

عبدالرشید چنا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

05/08/2026

صوبائی وزراء سندھ مکیش کمار چاولہ کا یوم استحصال کشمیر پر پیغام

5 اگست 2019 کا دن مقبوضہ کشمیر کے حق خود ارادیت پر بھارتی ڈاکہ ہے، صوبائی وزیر

5 اگست کا دن بھارت کی جانب سے نہ صرف عالمی قوانین کی خلاف ورزی بلکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے، صوبائی وزیر

کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے لیے سالوں سے مسلسل جدوجہد کررہے ہیں،

کشمیری عوام کی اپنے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل جدوجہد لازوال قربانیوں پر مشتمل ہے،

پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کے لیے جاری جدوجہد میں انکے شانہ بشانہ ہے،

جاری کردہ

شبیر علی بابر
افسر تعلقات عامہ

سندھ میں گاڑیوں کی انشورنس لازمی قرار 04/08/2026

https://urdu.timesofkarachi.pk/83206-vehicle-insurance-made-mandatory-sindh/?fbclid=IwY2xjawTfDihleHRuA2FlbQIxMQBzcnRjBmFwcF9pZAwzNTA2ODU1MzE3MjgAAR4UxERqYpA3xZ4hZcOsaaZoVEqbMOYdkESDY0NBLoSHwgo5cCnoFr5rb07Imw_aem_0xKuHEon-szjjIQLrVkTSQ

سندھ میں گاڑیوں کی انشورنس لازمی قرار نئی گاڑی کی رجسٹریشن ہو، ٹرانسفر یا ٹیکس کی ادائیگی اب یہ سب اسی صورت ممکن ہو گا جب آپ کے پاس ویلڈ انشورنس موجود ہو۔

04/08/2026

تھرڈ پارٹی پالیسی اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ حادثے کی صورت میں متاثرہ فریق کو فوری مالی امداد مل سکے۔

تفصیلات: https://urdu.timesofkarachi.pk/83206

03/08/2026

صوبائی وزیر ایکسائز سندھ مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری

محکمہ نارکوٹکس کنٹرول ونگ روہڑی سرکل کی سکھر اسپورٹس کمپلیکس سکھر شکارپور روڈ پر کاروائی

دوران تلاشی موٹر سائیکل سوار دو ملزمان سے 19کلوگرام چرس برآمد، دو ملزمان گرفتار

محکمہ نارکوٹکس کنٹرول ونگ کی ٹیم نے برآمد چرس اور منشیات اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی غیر رجسٹرڈ موٹرسائیکل ضبط کرلی

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری

صوبائی وزیر ایکسائز سندھ مکیش کمار چاولہ کی منشیات فروشوں و اسمگلروں کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت

جاری کردہ

شبیر علی بابر
افسر تعلقات عامہ
صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ

Want your business to be the top-listed Accountant in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

Karachi