08/05/2026
Get set, grow! 🚀, Your money is ready to sprint — the only question is, are you moving with it or watching it pass you by?, Every rupee you save today is a step closer to financial freedom tomorrow. Start small, stay consistent, and let your wealth build its own momentum. 💰📈
13/04/2026
Startups don’t die when they run out of cash — they die when the founder runs out of energy.”
02/04/2026
تم ایک زیادہ کامیاب شخص بن سکتے تھے، اگر تمہیں اپنے بستر سے اتنی محبت اور اپنے کمرے کی چھت کو گھورنے کی عادت نہ ہوتی۔
➖ريتشارد ديدكايند
01/04/2026
انویسٹمنٹ نہ کرنے کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ آپ کا پیسہ بظاہر محفوظ تو رہتا ہے لیکن حقیقت میں وہ آہستہ آہستہ اپنی قدر کھو دیتا ہے۔
مہنگائی (Inflation) وقت کے ساتھ ہر چیز کی قیمت بڑھا دیتی ہے، جس کی وجہ سے وہی رقم جو آج زیادہ چیزیں خرید سکتی ہے، چند سال بعد کم خریدنے کے قابل رہ جاتی ہے۔
اگر پیسہ صرف پڑا رہے اور اسے کسی منافع بخش جگہ پر استعمال نہ کیا جائے تو وہ بڑھنے کے بجائے عملی طور پر کمزور ہو جاتا ہے۔
اسی لیے سمجھدار لوگ اپنے پیسے کو ایسی جگہ لگاتے ہیں جہاں وہ وقت کے ساتھ بڑھ سکے اور مالی مستقبل کو مضبوط بنا سکے۔
13/03/2026
کراچی: متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرا سے دو جہاز تقریباً 10 سے 12 کروڑ لیٹر تیل لے کر کراچی پہنچ گئے۔
پاک نیوی کے حفاظتی حصار میں یہ جہاز محفوظ طریقے سے کراچی منتقل کیے گئے۔ پی این ایس سی حکام کے مطابق، فجیرا سے روانہ ہونے والے دونوں جہازوں کی منتقلی کے دوران حفاظتی اقدامات انتہائی مؤثر ثابت ہوئے۔
فجیرا میں حالیہ حملوں کے بعد، جہازوں کی محفوظ منتقلی کے لیے یہ حفاظتی انتظامات ضروری تھے۔
وزیر میری ٹائم جنید انور نے کہا کہ جہازوں کی محفوظ منتقلی پر وہ پاک نیوی کے شکر گزار ہیں اور ان کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وزارت خارجہ سے ایران کے ساتھ رابطہ کیا گیا ہے تاکہ خلیج فارس میں پھنسے ہوئے دو دیگر جہازوں کو نکالنے میں مدد حاصل کی جا سکے۔
07/03/2026
SBP imposes Rs329 million penalty on HBL in 2025
The State Bank of Pakistan (SBP) has imposed a monetary penalty of around Rs329 million on Habib Bank Limited (HBL) during the calendar year 2025, according to the bank’s latest financial disclosures.
07/03/2026
روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی کے باوجود روس پاکستان کو خام تیل کی فراہمی جاری رکھے گا۔
روسی میڈیا کے مطابق گلوبل انرجی امور کے ماہر ڈاکٹر ممودہ سلامے کا کہنا ہے کہ تقریباً 7 لاکھ 33 ہزار بیرل روسی خام تیل جلد پورٹ قاسم بندرگاہ پہنچنے کی توقع ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان طویل عرصے سے تیل کی ضروریات کے لیے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر انحصار کرتا رہا ہے، تاہم ماضی میں پاکستان روس سے خام تیل کی خریداری بھی کرچکا ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان بزنس کونسل کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں ہر 10 فیصد اضافے سے پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں تقریباً ڈیڑھ سے دو ارب ڈالر کا اضافہ ہوسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جاتی ہے تو پاکستان کا سالانہ خسارہ 5 سے 7 ارب ڈالر تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔
16/02/2026
Habib Bank Limited (HBL) and subsidiaries of Engro Corporation have finalized an Interest Rate Swap (IRS) agreement worth Rs. 20 billion. The deal aims to help Engro manage interest rate risks and reduce financial exposure. It reflects the growing use of advanced financial tools in Pakistan’s corporate sector.
The transaction also supports HBL’s broader goal of strengthening Pakistan’s financial markets. By offering modern risk management solutions, the bank is helping corporate clients handle market fluctuations more effectively.