29/01/2026
زمین / جائیداد کے انتقال کے لیے سرکاری فیس، فیصد (Percentage) اور مقررہ چارجز کا مکمل شیڈول جو سال 2025–2026 کے لیے نافذ ہے-
یہ چارٹ بتاتا ہے کہ کس قسم کے انتقال پر کتنی فیس، ٹیکس اور چارجز لاگو ہوں گے جیسے تحفہ، وراثت، خرید و فروخت، تقسیم، بٹوارہ، اشتراک، عدالتی آرڈر وغیر
✔️ انتقال فیس عموماً 3%
✔️ بعض کیسز میں 500 روپے فکس فیس
✔️ وراثت و چند دیگر اندراجات میں فیس صفر
✔️ فائلر، نان فائلر اور لیٹ فائلر کے لیے مختلف شرحیں
✔️ زیادہ تر انتقالات پر 1100 روپے سروس چارج لازمی
فیس کا انحصار انتقال کی نوعیت اور فائلر اسٹیٹس پرہے لہٰذا آج ہی فائلر بننے کے لیے رابطہ کریں
Nobel Tax Advisors Haripur
03135892631
07/01/2026
پریس ریلیز
*** ایف بی آر نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی خلاف ورزی پر چنار شوگر مل کی دو پیداواری لائنیں (Chutes) سیل کردیں ۔ ***
شوگر سیکٹر میں ٹیکس چوری کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم اور الیکٹرانک مانیٹرنگ سسٹم کی خلاف ورزی میں ملوث پائی جانے والی شوگر ملوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
ان اقدامات کے تسلسل اور شوگر ملوں کی مسلسل نگرانی کے دوران سوموار 5 جنوری 2026 کو فیصل آباد کے علاقے سمندری میں واقع چنار شوگر مل میں تعینات ایف بی آر عملے نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی خلاف ورزی پر دو پیداواری لائنیں (Chutes) سیل کر دیں۔ اسی طرح منگل 6 جنوری 2026 کو چنیوٹ کے علاقے لالیاں میں واقع سفینہ شوگر مل کو ایف بی آر کے الیکٹرانک مانیٹرنگ سسٹم کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا ۔ حکومتِ پاکستان شوگر سیکٹر میں ٹیکس چوری اور ٹیکس قوانین کی عدم تعمیل کے خلاف اپنی زیرو ٹالرینس پالیسی کا اعادہ کرتی ہے۔انفورسمنٹ کی کارروائیاں ٹیکس قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے، سرکاری محصولات کے تحفظ اور شوگر انڈسٹری میں شفافیت کو یقینی بنانے کی وسیع تر مہم کا حصہ ہیں۔
شوگر کرشنگ سیزن کے اختتام کے بعد بھی سخت نگرانی اور انفورسمنٹ کی کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ واجب الادا ٹیکسوں کی وصولی کے بعد صارفین کو چینی کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔
06/01/2026
FBR Tax Rates for Property Sale and Purchase since 2025 to date!