17/08/2026
اگر آپ چاہتے ہیں کہ چیز خریدتے وقت قیمت نہ دیکھنی پڑے، تو کام کرتے وقت گھڑی دیکھنا چھوڑنا پڑے گا۔
:
:
:
یہ سوچ کہ
“چھ بج گئے، اب میرا وقت ختم۔”
“یہ صرف میری نوکری ہے، میں اس سے زیادہ کا ذمہ دار نہیں۔”
“جتنا کہا گیا ہے، بس اتنا ہی کروں گا۔”
آپ کو شاید ایک معمول کی زندگی دے دے، لیکن غیر معمولی کامیابی نہیں۔
:
:
:
اگر آپ نوکری کرتے ہیں تو اتنی بہترین کریں کہ آپ کا Manager سوچے:
“اگر یہ شخص ٹیم میں نہ ہو تو واقعی فرق پڑے گا۔”
اگر آپ Business کرتے ہیں تو اتنا بہترین کام کریں کہ آپ کا Customer سوچے:
“اگر یہ کمپنی نہ ہو تو مجھے اس معیار کی Service کہاں سے ملے گی؟”
لوگوں کو اپنی عادت ڈالنی پڑتی ہے
اپنی Skills، Quality، Reliability، Knowledge اور Results کے ذریعے۔
دنیا صرف چہرے سے متاثر نہیں ہوتی،
دنیا آپ کی قابلیت اور Value سے متاثر ہوتی ہے۔
:
:
:
جو لوگ ہر وقت آرام کو ترجیح دیتے ہیں، وہ اکثر پوری زندگی یہی شکایت کرتے رہتے ہیں:
“ہمارا کچھ نہیں بنا۔”
“ہمیں موقع نہیں ملا۔”
“کسی نے ہمارا ساتھ نہیں دیا۔”
حقیقت یہ ہے کہ ہر وقت کوئی آپ کا ہاتھ پکڑ کر آپ کو آگے نہیں لے جائے گا۔
ایک وقت کے بعد انسان کو اپنا ساتھ خود دینا پڑتا ہے۔
:
:
:
اپنے Mindset کو Discipline کرنا پڑتا ہے۔
اپنے جسم کو محنت کا عادی بنانا پڑتا ہے۔
اپنے آرام کو کچھ وقت کے لیے قربان کرنا پڑتا ہے۔
کیونکہ بڑی زندگی صرف بڑے خواب دیکھنے سے نہیں بنتی،
بڑی زندگی کے لیے بڑی محنت،
بڑی ذمہ داری
اور بڑا Discipline چاہیے۔
:
:
:
پھر ایک وقت آتا ہے جب آپ گھڑی دیکھ کر کام نہیں کرتے،
اور قیمت دیکھ کر چیزیں نہیں خریدتے۔