28/02/2026
کیا بولتے ہو ؟ یہ سچ ہے یا جھوٹ؟
The Pakistan Post is an independent digital news platform dedicated to delivering credible, timely, and impactful journalism.
We provide comprehensive coverage of national affairs, politics, economy, global developments, and social issues that shape Pakis We are cooking and entertainment channel.
28/02/2026
کیا بولتے ہو ؟ یہ سچ ہے یا جھوٹ؟
15/02/2026
طارق کے گرد گھیرا تنگ: گجرات پولیس کی ناجائزاسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی
گجرات پولیس نے ایک بڑی کروائی کی جس میں 5 ملزمان گرفتار، 3 عدد پسٹل 30 بور، اڑھائی کلو سے زائد چرس، وٹک اور شراب برآمد ہوے ہیں. ملزمان کا تعلق مبینہ طور پر جلالپور جٹاں کے پراپرٹی ڈیلر سہیل شاہ اور اس کے پارٹنر طارق اور گیرا پہلوان سے ہے.
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی زیر قیادت منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل ڈاکٹر ممتاز احمد میکن کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر آفتاب رسول چوہان نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں1۔قاسم محمود 2۔ہاشم محمود 3۔یاسم رضا شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے 2 عدد پسٹل 30 بور اور 5 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔
ڈی ایس پی کھاریاں سرکل شاہد محمود کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ککرالی SI طاہر الزمان نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم عدنان شہزاد کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 2640 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ ڈی ایس پی سٹی سرکل ظفر اقبال کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سول لائن انسپکٹر فرقان شہزاد نے انچارج چوکی جٹووکل SI کلیم اللہ اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ بردار ملزم حسنین عارف کر گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے پیسٹل 30 بور برآمد کر لیا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔اس کروائی کے دوران طارق روپوش ہے اور سہیل شاہ کے ڈیرے پر مکمل طور پر سنسان ہیں.
15/02/2026
پڑھ کر جاؤ ، الله تمہارے سارے کام سنوار دے گا. انشاللہ
14/02/2026
فلاڈیلفیا کے سابق بلیک مافیا رہنما نے 43 سال قید کے بعد اسلام قبول کر لیا
فلاڈیلفیا کے مشہور گروہ بلیک مافیا کے سابق رہنما لونی ڈوسن کو 43 سال قید کی سزا مکمل کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔
قید کے دوران ڈوسن نے اسلام قبول کیا اور اب وہ عبدالسلام کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ رہا ہونے کے فوراً بعد ایک ویڈیو میں انہیں قید خانہ کے دروازے کے باہر گھٹنے ٹیک کر نماز ادا کرتے دیکھا گیا، جس نے آن لائن صارفین کی توجہ حاصل کی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کے چیئرمین طارق رحمان کو دورہ پاکستان کی دعوت
13/02/2026
ایک نئی سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ مردوں میں دل کی بیماری خواتین کے مقابلے میں اوسطاً سات سال پہلے ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہے۔
13/02/2026
الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق بی این پی اتحاد نے 212 نشستیں حاصل کیں، جبکہ اسلام پسند جماعت اسلامی کی قیادت والے اتحاد نے 77 نشستیں جیتیں۔
الیکشن کمیشن کے سینئر سیکرٹری اختر احمد نے بتایا کہ ووٹنگ کا تناسب 59 فیصد رہا۔ وسیع جمہوری چارٹر سے متعلق ریفرنڈم کو 60 فیصد ووٹروں نے منظور کر لیا۔
بنگلہ دیش میں انتحابی نتائج کا اعلان
13/02/2026
لاہور: برکت مارکیٹ شیل پمپ کے قریب آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق کالر نے اطلاع دی کہ آگ ایک گھر میں لگی، تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق گودام نما عمارت میں آگ بھڑکی ہے۔
فائر اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ ایمرجنسی وہیکلز جائے حادثہ پر موجود ہیں۔
13/02/2026
اگر چار شادیوں کی اجازت شریعت میں ہے تو بیوہ اور طلاق یافتہ سے شادی کرنا بھی سنت ہے
13/02/2026
مجرہ سکینڈل: سی ٹی ڈی کی کروائی: طارق روپوش، ٹھیکیدار سہیل شاہ .....
جلالپور جٹاں : سہیل شاہ کے ڈیرے پر مجرے کے دوران پیش آنے والے سنگین معاملے پر سی ٹی ڈی کی جانب سے کروائی کی امید کی ہے.
جلالپور جٹاں ے میں پیش آنے والے ایک سنگین اور افسوسناک واقعے نے عوامی حلقوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ مبینہ طور پر پراپرٹی ڈیلر سہیل شاہ کے ڈیرے پر منعقد ہونے والے مجرے کے دوران پیش آیا، جہاں ایک خاتون کو مجرے کے دوران سہیل کے پارٹنر طارق کی جانب سے مبینہ طور پر تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی.
ذرائع کے مطابق اس واقعے میں طارق، سہیل شاہ اور گیرا شیخ پہلوان کو مبینہ طور نامزد کیا گیا ہے۔ متاثرہ مجرا پارٹی کا کہنا ہے کہ واقعہ ایک بااثر گروہ کے ڈیرے پر پیش آیا، جہاں غیر قانونی سرگرمیاں معمول کے طور پر ہوتی رہی ہیں، مگر مقامی سطح پر مؤثر کارروائی نظر نہیں آ رہی۔
مقامی ذرائع کے مطابق ڈیرے پر مجرے کی محفل جاری تھی، جس میں مختلف افراد موجود تھے۔ اسی دوران مبینہ طور پر طارق کی جانب سے خاتون کو زبردستی روک کر کپڑے پھاڑ دیے اور تشدد اور کا نشانہ بنایا۔
دوسری جانب جلالپور جٹاں کے رہائشی بدنام زمانہ ڈکیت اور منشیات فروش افضال عرف آسو اور سہیل نامی بدمعاش اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے ہیں.
یہ گروپ جلال پور جٹاں کے مشہور پراپرٹی ڈیلر سہیل شاہ، طارق وغیرہ کا دایاں بازو تھے؟۔ انہی کی مدد سے طارق، سہیل وغیرہ زمینوں پر قبضوں کے علاؤہ منشیات اور ڈکیتیوں کا کام کرتے تھے؟
پولیس کے مطابق ہلاک شدہ ملزم افضال عرف آسوار پر پولیس کے 29 مقدمات درج تھے اور وہ منشیات فروشی کے علاوہ ڈکیتوں کے لیے بھی مشہور تھا۔ دوسرا ملزم بھی اسی طرح کے کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔ اطلاعات کے مطابق دونوں افراد گینگ فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہوئے ہیں۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ دونوں ملزمان پراپرٹی ڈیلر سہیل شاہ کے انتہائی قریبی اور مشکل وقت کے ساتھی تھے۔ اس ہلاکت کے بعد پراپرٹی ڈیلر اور طارق کے ڈیرے پر سوگ کا سماں ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق، افضال عرف آسو اور اس کے ساتھی پر پولیس تقریباً 29 مقدمات میں مطلوب تھے، جن میں اب 16 سالہ سجان کے قتل کا تازہ مقدمہ بھی شامل ہوگیا ہے۔ تفتیش کے دوران پولیس کو ایسے شواہد ملے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ سجان پر گزشتہ ہفتے ہونے والی فائرنگ کے پیچھے افضال گروپ کا ہاتھ تھا۔
مطلع ذرائع کے مطابق، افضال گروہ منشیات کی فروخت کے علاقائی کنٹرول کو لے کر ایک دوسرے گروہ سے متصادم تھا، اور ممکنہ طور پر سجان یا اس کے خاندان نے نادانستہ طور پر ان کی سرگرمیوں کی معلومات حاصل کرلی تھی، جس کے بعد انہیں نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کے درمیان تعلق کی تفتیش جاری ہے، اور یہ کہ افضل گروپ کے خلاف قانونی کارروائی اب بھی جاری رہے گی چاہے اس کے مرکزی ارکان ہلاک ہی کیوں نہ ہوگئے ہوں۔ نوجوان سجان کے خاندان کو انصاف دلانے کے لیے باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
13/02/2026
پاکستان چین سے ایک اور سیٹل لایٹ لانچ کر دیا. بھارت کی ہوا نکل گئی.
13/02/2026
لندن میں نماز کے وقت ایک سچے مسلمان نے سڑک پر ہی نماز پڑھنا شروع کر دی. کیا آپ بھی نماز پڑھتے ہیں؟